Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / کانگریس آگ سے کھیل رہی ہے: بی جے پی

کانگریس آگ سے کھیل رہی ہے: بی جے پی

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے راشٹرپتی بھون تک مارچ پر جوابی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے اپوزیشن پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکاتے ہوئے آگ سے کھیلنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں جھوٹ کہا جارہا ہے جبکہ تعصب کے خلاف وہ سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے شخص ہیں۔ بی جے پی ترجمان ایم جے اکبر نے آج ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی زیر قیادت یہ مارچ دراصل خاندانی اقتدار ختم ہونے پر مایوسی کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ بہار انتخابات میں اسے اپنی شکست واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے پاس اب کوئی ترکیب باقی نہیں رہی اور تمام محاذوں پر ناکامی کی بناء وہ مایوسی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ سونیا گاندھی کے اس الزام پر کہ مودی نفرت پر مبنی واقعات کی حمایت کر رہے ہیں، ایم جے اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد مرتبہ خواہ لال قلعہ سے ہو یا عوامی جلسوں میں یا پھر من کی بات پروگرام ہو، انہوں نے ہم آہنگی کی تائید اور نفرت انگیز واقعات کی مخالفت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT