Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / کانگریس اجمیر میئر انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی

کانگریس اجمیر میئر انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی

نئی دہلی۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )حکومت راجستھان پر حالیہ مقامی بلدیات کے انتخابات میں دھاندلیوں کے ذریعہ کامیاب ہونے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے کہاکہ وہ اجمیر میئر کے انتخاب کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی ۔ ریاستی الیکشن کمیشن سے بھی شکایت کے علاوہ بڑے پیمانہ پر عوام میں مہم شروع کرے گی ۔ راجستھان کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلیٹ نے کہاکہ ہم ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر حکومت راجستھان کے خلا ف شکایت کریں گے ۔ ایک یادو دن میں ریاستی الیکشن کمیشن میں بھی اجمیر میئر کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا ۔ کانگریس نے راجستھان میں بی جے پی کے سحر کو توڑ دیا ہے ۔ بی جے پی 3,351 وارڈس کے منجملہ صرف 1441 پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس اس کے بالکل قریب 1164 پر کامیاب ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT