کانگریس ارکان اسمبلی کو معطل کر کے خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاری کرنے کے خلاف شیو سینا کا انتباہ

ممبئی 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے ساتھ قربت اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شیو سینا نے مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت کو کانگریس کے ارکان اسمبلی کو معطل کر کے آئندہ خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاریوں کے خلاف انتباہ دیا ۔ دیویندر فرنویس حکومت نے چہارشنبہ کے دن ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈرمائی احتجاج کے دوران متنازعہ خط اعتماد حاصل

ممبئی 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے ساتھ قربت اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شیو سینا نے مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت کو کانگریس کے ارکان اسمبلی کو معطل کر کے آئندہ خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاریوں کے خلاف انتباہ دیا ۔ دیویندر فرنویس حکومت نے چہارشنبہ کے دن ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈرمائی احتجاج کے دوران متنازعہ خط اعتماد حاصل کرلیا ۔ بعدازاں پانچ کانگریسی ارکان اسمبلی کو مبینہ طور پر گورنر سی وی ودیا ساگر راو کو ’’زخمی ‘‘کردینے کے الزام میں معطل کردیا گیا ۔ جبکہ وہ گورنر کا ایوان اسمبلی میں داخلے کو روکنے کی کوشش کررہے تھے۔ پارٹی کے ترجمان سامنا کے ایک اداریہ میں شیو سینا نے کہا کہ حکومت چلانا بچوں کا کھیل نہیں۔ اگر آپ اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیں تب بھی آپ ارکان اسمبلی کو معطل کر کے چھ ماہ بعد آئندہ خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاری نہیں کرسکتے اگر آپ ایسا کر کے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں تو یاد رکھئے آپ اپنی قبر خود کھود رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر کا گھیراو کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے دوران وہ زخمی ہوگئے ۔ یہ انتہائی حیرت ناک بات ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود وہ ایوان میں داخل ہوئے اور اتنی طویل تقریر کی۔ ہمیں ان کے زخمی ہونے کے کوئی آثار نہیں نظر آئے ۔ اس کے باوجود چھوٹے الزامات عائد کر کے کانگریس ارکان اسمبلی کو معطل کردیا گیا ۔ شیو سینا نے الزام عائد کیا کہ گورنر تلنگانہ کے بی جے پی قائد ہیں۔ صرف اس پارٹی کے ارکان ہی ان کے زخم کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی نے ایوان اسمبلی میں خط اعتماد حاصل کرلیا ہے لیکن عوام کا اعتماد کھو بیٹھی ہے ۔ تمام اخبارات کی سرخیاں ظاہر کرتی ہیں کہ بی جے پی نے خط اعتماد حاصل کرلیا ہے لیکن وہ عوام کا اعتماد اور اب حکمرانی کرنے کا ہر اخلاقی حق کھوبیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی دستوری قواعد کی پابندی سے قاصر رہے گا اسے عوام شدید زدوکوب کریں گے ۔ قواعد و ضوابط اور ریاست کی تمام روایات کو پامال کرنے والے حکمرانی کا دعوی کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام کی برہمی مول لی ہے ۔ لوگ اس شرمناک کارروائی کا مشاہدہ کررہے تھے جس کا بی جے پی نے ارتکاب کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT