Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس ارکان پر چیف منسٹر کی ناراضگی

کانگریس ارکان پر چیف منسٹر کی ناراضگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر ہوئے مباحث کا اختتام ہونے کے بعد وزیر فینانس مسٹر ای راجندر اپنا جواب دے رہے تھے تب کانگریس ارکان متعدد مرتبہ خلل اندازی کرتے رہے ۔ جس پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک موقعہ پر مداخلت کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس ارکان کے طرز عمل میں اپنی خفگی و ناراضگی کا اظہار کیا اور قائد اپوزیشن مسٹر کے جانا ریڈی سے اپنے ارکان کو خاموش بیٹھے رہنے کو یقینی بنانے کی کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اپوزیشن ارکان ایوان میں اپنا اظہار خیال کررہے تھے تب ہم نے کبھی مداخلت نہیں ۔ بلکہ اظہار خیال کا بغور جائزہ لیا جاتا رہا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بجٹ پر برسر اقتدار ٹی آر ایس ارکان نے صرف ایک گھنٹہ 26 منٹ ہی بات کیے لیکن کانگریس پارٹی نے دو گھنٹے 53 منٹ تک بات کرتے رہے ۔ چیف منسٹر نے تمام ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر فینانس کا جواب مکمل ہونے تک کوئی مزید اعتراضات دینے کی صورت میں ان کو نوٹ کرلے کر بعد ازاں سوالات کرنے کا اپوزیشن ارکان کو مشورہ دیا ۔ وزیر فینانس کا جواب ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے وزیر موصوف سے وضاحت طلب کیے ۔ اسی دوران ہی کرسی صدارت پر فائز ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے ایوان کی کارروائی کو کل یعنی اتوار تک کے لیے ملتوی کردینے کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT