Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور بائیں بازو کے درمیان ماقبل انتخابات اتحاد کا امکان نہیں: سی پی آئی

کانگریس اور بائیں بازو کے درمیان ماقبل انتخابات اتحاد کا امکان نہیں: سی پی آئی

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ماقبل انتخابات بائیں بازو پارٹیوں اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں پارٹیاں بعض ریاستوں میں ایک دوسرے کی اصل حریف ہیں لیکن بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ریاستوں میں انتخابی مقابلوں کیلئے کوئی مفاہمت نہیں ہوسکی ہے۔ سی پی آئی کو یہ احساس ہے کہ قومی سطح پر ماقبل انتخابات اتحاد کا امکان نہیں ہے کیونکہ کیرالا تریپورہ میں کانگریس اور بائیں بازو پارٹیاں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ تاہم دیگر ریاستوں میں انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جن علاقوں میں بائیں بازو پارٹیاں کمزور ہیں وہاں پر کانگریس کو اس پارٹی سے اتحاد میں دلچسپی نہیں ہے۔ بی جے پی کے خلاف مورچہ بندی کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیکولر اور جمہوری و بائیں بازو طاقتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام پارٹیوں پر اتفاق رائے پیدا ہونا ضروری ہے۔مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے اور جدوجہد کی جاسکتی ہے، بی جے پی کا سامنا کرنے کیلئے سیکولر پارٹیوں میں اتحاد ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT