Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت،کے ٹی آر اور مہیندر ریڈی سے ملاقات

کانگریس اور بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت،کے ٹی آر اور مہیندر ریڈی سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تانڈور میں کانگریس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے قائدین نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ریاستی وزیر مہیندر ریڈی کی موجودگی میں ان قائدین نے شمولیت کا اعلان کیا ۔ تانڈور سے بی جے پی کے ٹکٹ کے خواہشمند ضلع کے بی جے پی جنرل سکریٹری یو رمیش نے بغاوت کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے کام کرنے کا تیقن دیا۔ مہیندر ریڈی کے ہمراہ رمیش اور ان کے حامیوں نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور اپنے فیصلہ سے واقف کرایا ۔ ریاستی وزراء نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے، ان کی تکمیل کیلئے ٹی آر ایس کا دوبارہ برسر اقتدار آنا ضروری ہے۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ تانڈور کی ترقی کیلئے کے ٹی آر نے 100 کروڑ روپئے منظور کئے اور تانڈور میں آؤٹر رنگ روڈ منظور کی گئی ۔ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین نے تانڈور کی ترقی کیلئے مہیندر ریڈی کے اقدامات کی ستائش کی اور انتخابات میں ان کی تائید کا اعلان کیا۔ 2000 بائیک پر ریالی منظم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT