Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار نہیں ملے گا ۔ اے بی بردھن

کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار نہیں ملے گا ۔ اے بی بردھن

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کمیونسٹ رہنما اے بی بردھن نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یا کانگریس کو اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں اور بائیں بازو جماعتوں کیلئے سیاسی گنجائش موجود ہے کہ وہ حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ انتخابات کے بعد کانگریس اور بی جے پی اکثریت حاص

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کمیونسٹ رہنما اے بی بردھن نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یا کانگریس کو اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں اور بائیں بازو جماعتوں کیلئے سیاسی گنجائش موجود ہے کہ وہ حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ انتخابات کے بعد کانگریس اور بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں گی ۔ انہوں نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کا عروج ظاہر کرتا ہے کہ عوام اسے کانگریس اور بی جے پی کا متبادل سمجھتے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں سے بیزار ہونے کے بعد ملک کے عوام کسی تیسرے متبادل کی سمت دیکھ رہے ہیں اور اس کے منتظر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT