Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / کانگریس اور بی جے پی کے درمیان میاں بیوی جیسے تعلقات

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان میاں بیوی جیسے تعلقات

دونوں جماعتوں پر مافیا کا غلبہ، اروند کجریوال کا سنگین الزام
پناجی ۔ 23 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج یہ الزام عائد کیا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان شوہر ، بیوی جیسے تعلقات پائے جاتے ہیں اور وہ عوام کو بے وقوف بنارہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کارکنان (والینٹرس) کو مخاطب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ میرے خیال میں دونوں جماعتوں کیلئے درمیان تعلقات میاں بیوی کی نوعیت کے ہیں۔ اگرچیکہ یہ پارٹیاں مکان میں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے  دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے ہمراز ہیں۔ انہوں نے یہاں آئندہ سال گوا اسمبلی انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ بی جے پی ، کانگریس کے اور کانگریس ، بی جے کے رازوں سے واقف ہے۔ ایک شخص نے مجھے (کجریوال) بتایا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر گوا میں کانگریس لیڈروں کی دھاندلیوں کو جانتے ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے سے پس و پیش میں ہیں اور ان کی فائیلس محض کانگریس کو دھمکانے کیلئے اپنے پاس رکھ لی ہے ۔ چیف منسٹر دہلی نے دعویٰ کیا کہ دونوں جماعتوں میں خوشگوار تعلقات میں محض عوام کو بے وقف بنانے کیلئے لڑائی جھگڑے کا ڈھونگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ عوام کو لوٹنے کیلئے دونوں جماعتیں باہم متحد ہوگئی ہیں اور دونوں جماعتوں میں مافیا کا غلبہ ہے اور مافیا راج ، چلا رہے ہیں۔ مسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ ملک میں 5 سالہ حکمرانی کیلئے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان غیر تحریری مفاہمت (سازباز) پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے گوا کے عوام سیاپیل کی کہ قدیم سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو اقتدار میں لائیں تاکہ ریاست کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT