Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور تلگودیشم دور اقتدار میں تعلیمی شعبہ نظرانداز

کانگریس اور تلگودیشم دور اقتدار میں تعلیمی شعبہ نظرانداز

ٹی آر ایس حکومت کی تعلیم پر خصوصی توجہ: کڈیم سری ہری

حیدرآباد 9 اگسٹ (آئی این این) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کڈیم سری ہری نے ریاست میں کانگریس اور تلگودیشم دور اقتدار کے دوران تلنگانہ میں تعلیمی شعبہ کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ وہ آج یہاں ورنگل میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں حکومتوں کی جانب سے تعلیمی شعبہ کو نظرانداز کرنے کے باعث اس کی ہیئت خراب ہوگئی ہے۔ تاہم انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اس شعبہ کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ ہے۔ اس مقصد کے تحت حکومت نے کے جی تا پی جی مفت تعلیم اسکیم کو شروع کررہی ہے۔ کڈیم سری ہری نے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو پر الزام عائد کیاکہ وہ ریاست تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ نائیڈو کی اصلیت سے واقف ہوکر مستقبل میں سبق سکھائیں۔

TOPPOPULARRECENT