Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور تلگودیشم پر تلنگانہ کو تباہ کرنے کا الزام

کانگریس اور تلگودیشم پر تلنگانہ کو تباہ کرنے کا الزام

جلسہ عام سے ریاستی وزراء و جگدیش ریڈی، ڈاکٹر لکشماریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (این ایس ایس) ریاستی وزراء جی جگدیش ریڈی اور ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے آج سابق حکومتوں پر تلنگانہ میں عوام، کسانوں اور صحت کے شعبہ کو نظرانداز کردینے کا الزام عائد کیا۔ وہ وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ کے ساتھ نلگنڈہ میں واٹر گرڈ ورکس کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ابھیا سمدرم میں ایک جلسہ عام سے مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کے حکمرانوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع نلگنڈہ کو تباہ کردیا، اسے محفوظ پینے کے پانی سے محروم رکھا، آبپاشی، زراعت، صحت اور فلاح و بہبود کو نظرانداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کرپشن میں مشہور ہے اور اسے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں ہے۔ پراجکٹس پر مباحث کیلئے چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین سڑکوں پر آئے کیونکہ وہ اسمبلی میں اہم مسائل پر مباحث نہیں کرسکے۔ کسانوں کی خودکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے تدارک کیلئے ایک طویل مدتی پلان تیار کررہی ہے۔ انہوں نے فلورائیڈ کے مسئلہ کو اور کسانوں کی مشکلات کو سابق حکومتوں کی ناقص کارکردگی سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق حکومتوں کی جانب سے کسانوں، زراعت، آبپاشی اور صحت کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہوتی تو عوام بالخصوص کسانوں کو مسائل و مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑتا ۔

TOPPOPULARRECENT