Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس اور تلگو دیشم پر مسلمانوں کا استحصال کرنے کا الزام

کانگریس اور تلگو دیشم پر مسلمانوں کا استحصال کرنے کا الزام

اوٹکور۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج وائی ایس آر کانگریس قائد مکتھل جناب ورکٹم جناردھن ریڈی نے محلہ بنڈہ اوٹکور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائی ایس آر پارٹی سے جناب محمد محبوب بڑے پیر کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جناب محمد محبوب کوکامیاب بناتے ہوئے وائی ایس آر پارٹی کو مضبوط کریں اور محمد محبوب بڑے پی

اوٹکور۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج وائی ایس آر کانگریس قائد مکتھل جناب ورکٹم جناردھن ریڈی نے محلہ بنڈہ اوٹکور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائی ایس آر پارٹی سے جناب محمد محبوب بڑے پیر کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جناب محمد محبوب کوکامیاب بناتے ہوئے وائی ایس آر پارٹی کو مضبوط کریں اور محمد محبوب بڑے پیر کو پارٹی کا کھنڈوا پہنایا اور اس وقت جناب محمد یوسف بڑے پیر، محمد کاظم بنڈہ، محمد آصف بڑے پیر کے علاوہ 50 افراد نے وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت پر پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر منڈل کنوینر وائی ایس آر پارٹی کانگریس جناب بسپا موجود تھے۔ جناب ورکٹم جناردھن ریڈی ریڈی وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد حلقہ اسمبلی مکتھل نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ہر منڈل پر وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے مسلمانوں کو امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس اور ٹی آر ایس، تلگو دیشم پارٹی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ تمام پارٹیاں صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرکے ان کا استحصال کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT