Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس ایم ایل سی اور دیگر قائدین کی ٹی آر ایس میںشمولیت

کانگریس ایم ایل سی اور دیگر قائدین کی ٹی آر ایس میںشمولیت

حیدرآباد 9 جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں مضبوط موقف اختیار کررہی کانگریس کو آج شدید جھٹکا لگا ۔ پارٹی کے موجودہ ایم ایل سی اور محبوب نگر کے سینئیر قائدین نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کانگریس ایم ایل سی کے دامور ریڈی کے علاوہ سابق ارکان اسمبلی وی ایم ابراہم ( عالمپور ) ، ای کرشنا ریڈی ( کلواکرتی ) نے حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان قائدین نے پہلے ہی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرلی تھی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا ۔ آج قافلہ کی شکل میں تلنگانہ بھون پہونچکر پارٹی کا کھنڈوا پہن لیا ۔ وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ و وزیر فینانس ای راجندر نے ان کا تلنگانہ بھون میں استقبال کیا اور اس اقدام کو ریاست کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT