Saturday , December 15 2018

کانگریس ایم پی ششی تھرور سے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد

تھرواننتھا پورم ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی نے آج اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ کانگریس ایم پی ششی تھرور کو ان ی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے سلسلہ میں دہلی پولیس کی جانب سے قتل کیس درج کئے جانے کے پیش نطر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن کے مطالبہ پر رد عمل ظاہر کرنے کی خواہش پر انہوں نے کہ

تھرواننتھا پورم ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی نے آج اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ کانگریس ایم پی ششی تھرور کو ان ی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے سلسلہ میں دہلی پولیس کی جانب سے قتل کیس درج کئے جانے کے پیش نطر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن کے مطالبہ پر رد عمل ظاہر کرنے کی خواہش پر انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مجھے کچھ کہنا نہیں ہے کیونکہ قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے اور ششی تھرور نے خود اس کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپوزیشن سی پی ایم اور بی جے پی نے دہلی پولیس کی جانب سے قتل کیس درج کئے جانے پر ششی تھرور سے بحیثیت رکن پارلیمنٹ استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنندا پشکر کی موت غیر طبعی اور زہر دینے کے باعث ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT