Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کانگریس بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو وہپ جاری

کانگریس بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو وہپ جاری

نئی دہلی ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور بی جے پی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو وہپ جاری کرتے ہوئے ان سے مکمل تعداد میں راجیہ سبھا میں حاضر رہنے کا حکم دیا ۔ تین سطری وہپ کانگریس نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اہم مسودات قانون منظور کرنے کی کوشش کرے گی اس لئے تمام ارکان کی حاضری لازمی ہے ۔ بی جے پی نے بھی ایوان میں کل اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کو حاضر رہنے کا حکم دیا ہے ۔ کیونکہ کئی اہم قانون سازیاں زیرالتواء ہیں ۔
مودی اپوزیشن اتحاد توڑنے گجرات کا نمونہ استعمال کررہے ہیں
جمشید پور ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کل ہند کانگریس کے ترجمان اجوئے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی زیرقیادت حکومت نے حصول اراضی بل 2013 ء میں مجوزہ ترمیمات کے بارے میں اپنا موقف کانگریس کے دباؤ کی وجہ سے جسے پوری اپوزیشن کی تائید حاصل ہے ۔ اپنا موقف برعکس کرلیا ہے لیکن مودی حکومت اپوزیشن اتحاد توڑنے کیلئے گجرات نمونے پر عمل کررہی ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت کے انا پرست اور ہیٹلر کی نوعیت کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد اپوزیشن کا اتحاد ہر قیمت پر توڑنا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT