کانگریس تاناشاہی انداز کی وجہ سے کمزور ترین جماعت : ملائم سنگھ

لکھنو۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ’تاناشاہی انداز‘ میں کام کرنے کی وجہ سے آج یہ کمزور ترین جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں تیسرا محاذ کامیاب بن کر ابھرے گا اور آئندہ حکومت تشکیل دے گا ۔

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اگر آپ ملک کے نقشہ کو دیکھیں تو یہ معلوم ہوگا کہ تیسرا محاذ طاقتور ترین ہے اور کانگریس تاناشاہی انداز کی وجہ سے کمزور ترین ہے ۔ انہوں نے آج لوہیا پارک میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی 104ویں یوم پیدائش کے موقع پر مجمسہ کی گلپوشی کی ۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تیسرا محاذ کامیاب ہوگا اور حکومت بھی تشکیل دے گا ۔ جب ان سے حلقہ لوک سبھا اعظم گڑھ سے مقابلہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پارٹی کارکنوں کے مطالبہ پریہ فیصلہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT