Thursday , January 24 2019

کانگریس تقریب میں کبوتروں کو راکٹ سے باندھ کر داغا گیا

حیدرآباد 4 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) مغربی گوداوری ضلع میں پولیس نے کچھ کانگریس ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ان ورکرس پ الزام ہے کہ انہوں نے پٹاخوں کی راکٹس کو دو کبوتر باندھ کر ہوا میں چھوڑے تھے ۔ یہ آتش بازی ایک سیاسی تقریب کے موقع پر ہوئی تھی ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ کل مغربی گوداوری ضلع کے کوور میں پیش آیا ۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کا استقبال کیا جا رہا تھا ۔ مقامی ٹی وی چینلس کی جانب سے دکھائے گئے ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ پارٹی ورکرس نے دو کبوتروں کو کسی چیز سے دو راکٹوں سے باندھ دیا ۔ بعد ازاں ان راکٹس کو آگ دکھائی گئی ۔ پولیس نے تاہم بتایا کہ راکٹس ہوا میں پھٹنے کے بعد کبوتر اڑ گئے تھے ۔ ایک شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کبوتروں کو باندھا کس نے تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT