Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کانگریس تنہا مودی کو شکست نہیں دے سکتی:منی شنکر ایئر

کانگریس تنہا مودی کو شکست نہیں دے سکتی:منی شنکر ایئر

نئی دہلی ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں شکست کے بعد کانگریس پارٹی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے مطالبہ کے پس منظر میں سینئر لیڈر منی شنکر ایئر نے ’’عظیم تر اتحاد ‘‘ کی ضرورت پر زور دیا ۔ کیونکہ پارٹی تنہا بی جے پی اور مودی کو شکست نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست اور پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے نوجوان قائدین کو موقع فراہم کیا جانا چاہئیے اور نیا اتحاد تشکیل دیا جانا چاہئیے ۔ منی شنکر ایئر نے واضح طور پر کہا کہ کانگریس تنہا بی جے پی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ یہ کہنا بھی احمقانہ ہوگا کہ کانگریس تنہا مودی کو شکست دے گی ۔ لیکن اتنا ضروری ہے کہ ہم اتحاد کی تشکیل دیتے ہوئے 2019 ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام نے 2017 ء یا پھر 2014 ء میں مودی کو ووٹ نہیں دیا ۔ کیونکہ 2014 ء میں 69 فیصد اور 2017 ء میں اترپردیش میں 59 فیصد نے مودی کی تائید نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT