Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / کانگریس جشودھا بین کیلئے فکر مند ،سنندا پشکر کی فکر کون کرے گا؟

کانگریس جشودھا بین کیلئے فکر مند ،سنندا پشکر کی فکر کون کرے گا؟

سامنا کے اداریہ میں راہول گاندھی اور ششی تھرور پر تنقیدیں

سامنا کے اداریہ میں راہول گاندھی اور ششی تھرور پر تنقیدیں

ممبئی 14 اپریل (ریاست ڈاٹ کام) شیو سینا نے آج نریندر مودی کے شادی شدہ ہونے کے موضوع کو اچھالنے پر کانگریس کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکتیں کسی کے شخصی معاملات میں جھانکنے کے مترادف ہے ۔ کانگریس جیسی قدیم ترین پارٹی کا ایسی حرکت کرنا فہم و فراست سے بالاتر ہے اور پارٹی کے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ کے اداریئے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی شادی محض ایک رسمی بات ہے ۔ سوامی سمرتھ رام داس نے سماجی خدمات کیلئے خود کو وقف کردینے کیلئے اپنی شادی کے دوران ادا کی جانے والی رسومات کے دوران راہ فرار اختیار کی تھی۔ مودی اور ان کی اہلیہ جشودھا بین آپسی تال میل کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے اور مودی آر ایس ایس کے پرچارک بن گئے تھے لہذا اب اتنے طویل عرصہ بعد کانگریس کو مودی کی شادی یا علحدگی کا خیال کیوں آیا جبکہ خود جشودھا بین کو کوئی شکایت نہیں ہے۔ سامنا کے اداریئے میں راہول قائدین کو بھی مودی کے شخصی معاملات کو نشانہ بنانے پر تنقید کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ مرکزی وزیر ششی تھرور کو بھی یہ کہہ کر آڑے ہاتھوں لیا گیا کہ اگر کانگریس جشودھا بین کیلئے اتنی فکر مند ہے تو انہیں ششی تھرور کی متوفیہ اہلیہ سنندا پشکر کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے جو پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ بیوقوفوں کی دراصل یہی علامت ہے کہ انہیں خود کی غلطیاں نظر نہیں آتیں اور دوسرے کے عیب نکالنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT