Friday , July 20 2018
Home / سیاسیات / کانگریس جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے : مودی

کانگریس جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے : مودی

نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر پارلیمانی کارروائی روک دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیاکہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ 12 اپریل سے اپوزیشن پارٹی کی پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا نصف آخر مکمل طور پر ضائع ہوگیا۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اِس خلل اندازی کے خلاف بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمانی پارٹی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے عروج پر اپوزیشن خاص طور پر کانگریس انتشار پھیلانے کی منفی سیاست میں ملوث ہوگئی ہے اور جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT