Monday , April 23 2018
Home / سیاسیات / کانگریس جے ڈی ایس کے چار اہم قائدین بی جے پی میں شامل

کانگریس جے ڈی ایس کے چار اہم قائدین بی جے پی میں شامل

بنگلورو 4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی کو اس وقت تقویت حاصل ہوئی جب جے ڈی ایس ‘ کانگریس کے 4سرکردہ لیڈروں اور موجودہ آزاد ایم ایل سی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاستی صدر بی جے پی یدی یورپا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق وزیر و کانگریس کے لیڈر بسواراج پاٹل انواری ‘ جے ڈی ایس لیڈر ملیکارجن کھوبا جنہو ں نے گذشتہ روز ایم ایل کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا’ کانگریس لیڈر ناگپا بھیمپا سولنی اور موجودہ آزاد رکن قانون ساز کونسل بسواناگوڑا پاٹل یتنا ل شامل ہیں۔ تاہم بی جے پی کے بعض کارکنوں نے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس جگناتھ بھون میں یتنال کی شمولیت کے عمل کے دوران احتجاج کیااوران کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی کیوں کہ اس سے ایماندار کارکنوں کو سیٹ سے محروم کیاجاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT