Monday , July 23 2018
Home / سیاسیات / کانگریس خطرناک کھیل کھیل رہی ہے : بی جے پی

کانگریس خطرناک کھیل کھیل رہی ہے : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹی ’’تقسیم ہند جیسی صورتحال‘‘ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور کسی بھی عدم ہم آہنگی کیلئے وہی ذمہ دار ہوگی۔ بی جے پی کے سینئر قائد مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے صدر کانگریس راہول گاندھی سے ان کے تبصرہ کی وضاحت طلب کی جو اردو روزنامہ میں شائع کیا گیاہے جس میں انہوں نے کانگریس کو مسلمانوں کی پارٹی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ رویہ کی درستگی کی راہ پر ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ آپ جنیو بھاری اور مسلم دھاری بیک وقت نہیں ہوسکتے۔ آپ عوام کے یقین سے کھیل رہے ہیں حالانکہ کانگریس نے اس خبر کو ایک افواہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT