Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس دور حکومت کے برقی پراجکٹس ٹی آر ایس حکومت میں تکمیل

کانگریس دور حکومت کے برقی پراجکٹس ٹی آر ایس حکومت میں تکمیل

ٹی آر ایس کی دعویداری پر تنقید ، کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کا مباحث میں اظہار
حیدرآباد۔16ڈسمبر(سیاست نیوز) کانگریس دور حکومت میں جن برقی پراجکٹس کا آغاز عمل میں لایا گیا تھا ان برقی پراجکٹس کی تکمیل اب ہوئی ہے جس کا سہرا موجودہ حکومت اپنے سر باندھ رہی ہے۔جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل نے ریاست میں برقی صورتحال پر مختصر مدتی مباحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں کاکتیہ برقی پراجکٹ کا آغاز کیا تھا اور مرکز میں بھی کانگریس کی حکومت تھی جس کے سبب یہ ممکن ہو پایا اور پراجکٹ کے فوائد اب نظر آرہے ہیں۔جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ متحدہ ریاست میں آندھرا پردیش میں کانگریس حکومت نے علاقہ تلنگانہ میں برقی مسائل کو دور کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جس کے نتائج آج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2004 میں کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے برقی مسائل سے پاک ریاست کی تشکیل کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں آج ٹی آر ایس حکومت یہ دعوی کرنے کے موقف میں ہے کہ تلنگانہ ریاست کو برقی کے کوئی مسائل درپیش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں لگائے گئے درخت کی مکمل سینچائی کے بعد اب ٹی آر ایس کو اس کے پھل حاصل ہو رہے ہیں۔جناب محمد علی شبیر نے مباحث کے دوران 10سالہ کانگریس دور حکومت میں کئے گئے اقدامات کی تفصیل سے واقف کروایا اور کہا کہ کانگریس نے اپنے دور میں تلنگانہ عوام کے مسائل کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی اعانت سے ان پراجکٹس کا آغاز کیا تھا اور یو پی اے ۔Iاوریوپی اے۔IIمیں بھی مرکزی حکومت سے نئے پراجکٹس حاصل کئے گئے تھے جن کے ریکارڈ موجودہ حکومت اپنی کارکردگی کے طور پر ایوان میں پیش کررہی ہے۔جناب محمد علی شبیر کے علاوہ دیگر نے بھی ان مباحث میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT