Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / کانگریس راجیہ سبھا ارکان کو وہپ جاری

کانگریس راجیہ سبھا ارکان کو وہپ جاری

نئی دہلی ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر میں ترمیمات کیلئے حکومت کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے کے مقصد سے تمام ارکان کو وہپ جاری کی ہے ۔ پارٹی نے کانگریس ارکان سے کہا ہے کہ تحریک پر وزیراعظم کے جواب کے دوران وہ ایوان میں موجود رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد اور سینئر رکن اشوینی کمار کی جانب سے ترمیمات پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کل ایوان بالا میں 2.00 بجے دن تحریک تشکر پر مباحث کا جواب دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT