Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس رکن اسمبلی و سابق رکن اسمبلی میں ٹکراؤ

کانگریس رکن اسمبلی و سابق رکن اسمبلی میں ٹکراؤ

وشنو وردھن ریڈی و ومشی چندرا ریڈی کے مابین ہاتھا پائی کی نوبت

وشنو وردھن ریڈی و ومشی چندرا ریڈی کے مابین ہاتھا پائی کی نوبت
حیدرآباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک تقریب کے دوران کانگریس پارٹی کے قائدین میں ہاتھا پائی کا سنگین واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک رکن اسمبلی اور ایک سابقہ رکن اسمبلی باتوں باتوں میں آپس میں الجھ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہونچ گئی ۔ اس دوران رکن اسمبلی کے گن مین نے سابقہ رکن اسمبلی پر بندوق تان دی اور معاملہ مادھاپور پولیس سے رجوع ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سابقہ رکن اسمبلی جوبلی ہلز مسٹر وشنو وردھن ریڈی ایک تقریب میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران اس تقریب میں کلواکرتی کے رکن اسمبلی ومشی چندرا ریڈی پہونچ گئے ۔ پہلے دونوں میں مصافحہ ناکام ہوا اور باتوں باتوں میں الجھ پڑے ۔ رکن اسمبلی پر الزام ہے کہ اس نے سابقہ رکن اسمبلی کی گردن پر ہاتھ رکھا اور اس کے بعد سابقہ رکن اسمبلی مشتعل ہوگیا اور جیسے ہی ان دونوں کی بحث و تکرار سنگین رخ اختیار کرگئی اچانک موجودہ رکن اسمبلی کے گن مین نے سابقہ رکن اسمبلی پر بندوق تان دی ۔ سابقہ رکن اسمبلی کی والدہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے لڑکے کو جان سے ماردینے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کے لڑکے کو جان کا خطرہ لاحق ہوگیا ۔ انسپکٹر مادھاپور مسٹر نرسمہلو نے بتایا کہ دونوں فریقین کی شکایت پر مقدمات درج کرلئے گئے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT