Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس رکن اسمبلی ڈی وینکٹیشور راؤ کا سیاسی سنیاس

کانگریس رکن اسمبلی ڈی وینکٹیشور راؤ کا سیاسی سنیاس

تقسیم ریاست پر اشکبار، شریک حیات پورندیشوری کی تجاویز کانگریس مسترد کرنے پر بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ

تقسیم ریاست پر اشکبار، شریک حیات پورندیشوری کی تجاویز کانگریس مسترد کرنے پر بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ

حیدرآباد /7 مارچ (سیاست نیوز) آنجہانی این ٹی آر کی دختر و سابق مرکزی وزیر پورندیشوری کی بی جے پی میں شمولیت کے فیصلہ کے بعد آج ان کے شوہر و حلقہ اسمبلی پرچور کے کانگریس رکن اسمبلی ڈی وینکٹیشور راؤ نے سیاسی سنیاس کا اعلان کیا۔ آج انھوں نے اپنے حامیوں کا ایک اجلاس طلب کیا اور تازہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم پر صدمہ کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم قابل اعتراض طریقے سے کی گئی ہے، جس کا انھیں بہت زیادہ صدمہ ہوا، اسی لئے انھوں نے سیاسی سنیاس کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے لئے تکلیف دہ ہے، تاہم اس کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ فیصلہ سے قبل وہ اپنے ارکان خاندان اور قریبی ساتھیوں سے مشاورت کرچکے ہیں ہیں، سبھی نے انھیں عملی سیاست میں سرگرم رہنے کا مشورہ دیا، تاہم گھر کے ایک فرد کے سیاست میں برقرار رہنے کے منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے وہ سیاست سے سبکدوش ہو رہے ہیں، کیونکہ ان کی شریک حیات پورندیشوری نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے سرگرم سیاست میں حصہ لینے کے لئے ان پر دباؤ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے معاملے میں ان کی شریک حیات کے بشمول سیما۔ آندھرا کے دیگر قائدین نے کئی تجاویز پیش کیں، مگر کانگریس ہائی کمان نے ان کو کوئی اہمیت نہیں دی، جب کہ اسمبلی میں مسترد کردہ بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور کرتے ہوئے تلگو عوام کو تقسیم کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT