Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس زیر قیادت یو پی اے III حکومت قائم ہوگی

کانگریس زیر قیادت یو پی اے III حکومت قائم ہوگی

نئی دہلی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس ان جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے جو فرقہ پرست طاقتو ںکے خلاف مقابلہ کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ پوری مستعدی کے ساتھ اس جنگ میں اتر جائیں تاکہ ہندوستان کی حقیقی روح کا تحفظ ہوسکے ۔ انہوں نے کانگریس ملیالم ترجمان وکشنم کو د

نئی دہلی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس ان جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے جو فرقہ پرست طاقتو ںکے خلاف مقابلہ کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ پوری مستعدی کے ساتھ اس جنگ میں اتر جائیں تاکہ ہندوستان کی حقیقی روح کا تحفظ ہوسکے ۔ انہوں نے کانگریس ملیالم ترجمان وکشنم کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ اور پورے دل و دماغ کے ساتھ اس چیز کا تحفظ کرنا چاہئے جو ہمارے عظیم ملک کی حقیقی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں اچھا مظاہرہ کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے III حکومت ہوگی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اتحاد کے تعلق سے ہمارا موقف واضح رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT