Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کی سیکوریٹی میں تخفیف پر اظہار تشویش

کانگریس سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کی سیکوریٹی میں تخفیف پر اظہار تشویش

قائدین کو خطرہ بڑھنے کا ادعا ، کانگریس رکن اسمبلی آر وینکٹ ریڈی

قائدین کو خطرہ بڑھنے کا ادعا ، کانگریس رکن اسمبلی آر وینکٹ ریڈی
حیدرآباد۔24۔نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن اسمبلی آر وینکٹ ریڈی نے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کی سیکوریٹی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے تمام سابق وزراء اور موجودہ ارکان اسمبلی اور کونسل کی سیکوریٹی میں کمی کردی ہے، جس کے باعث قائدین کیلئے خطرہ بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی قائدین ایسے ہیں جنہیں ماؤسٹوں سے خطرہ ہے لیکن حکومت نے اسے نظرانداز کرتے ہوئے سیکوریٹی میں کمی کردی۔ کئی قائدین کی سیکوریٹی مکمل طور پر ہٹالی گئی ہے۔ وینکٹ ریڈی نے مثال پیش کی کہ کریم نگر سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر سریدھر بابو کی سیکوریٹی کو کم کردیا گیا۔ حالانکہ ان کے والد سری پد راؤ نکسلائیٹ کے حملہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ صدر پردیش کانگریس پنالا لکشمیا اور نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر دامودر ریڈی کی سیکوریٹی میں کمی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی و کونسل سیکوریٹی میں کمی کے باعث پریشان ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری اس مسئلہ کا جائزہ لے۔ انہوں نے شکایت کی کہ ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے ایسے قائدین کو سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے جو انتخابات میں ہارچکے ہیں۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT