Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس سیکولر اور وعدہ وفا کرنے والی پارٹی

کانگریس سیکولر اور وعدہ وفا کرنے والی پارٹی

جنگاؤں ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ ریاست ڈگ وجئے سنگھ سے ورنگل ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی صدر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کیلئے ایک لائحہ عمل کو تشکیل دے ، آنے والے 2019 ء انتخابات میں ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے ایک ایجنڈہ بناکر پیش کرے ۔ ہندوستان کے مسلمان آج پھر سے سیکولر پارٹیوں خاص کر کانگریس کے قریب ہورہے ہیں جس کی مثال بہار کے اسمبلی انتخابات ہیں ۔ علاقائی پارٹی جو مسلمانوں کی ہمدرد ہے اس کے ساتھ ملکر سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دینے مسلمان تیار ہیں ۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے 4 فیصد تحفظات دیئے جس کا فائدہ حاصل ہوا اسی طرح مسلمانوں کو جو غریب ہیں ان کو Direct قرضہ جات فراہم کرتے ہوئے کاروبار کرنے کیلئے مدد کریں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا مکمل بھی کرتی ہے تلنگانہ دینے کا وعدہ کی اور اس کو مکمل بھی کیا ۔ مسلمانوں کو تحفظات دینے کا وعدہ کی اور مکمل کی ۔ کانگریس پارٹی ایک مرکزی پارٹی ہے ۔ ہمیشہ فرقہ پرست پارٹیوں سے لڑی ہے ۔ آج ہندوستان کے سیکولرازم کو ختم کرنے کیلئے فرقہ پرست پارٹیاں سونچ رہے ہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا ۔ ہندوستان میں ہندو مسلم بھائی بھائی ہیں ایک دوسرے کا بڑا احترام کرتے ہیں ۔ ورنگل پارلیمنٹ انتخاب میں تمام مسلم بھائی حضرات کانگریس کو ووٹ دیکر سروے ستیہ نارائنا کو کامیاب بنائیں اور کے سی آر کو دھکہ دیں ۔اس موقع پر سابقہ مرکزی وزیر جئے پال ریڈی ، صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی ، سابق صدر ٹی پی سی سی پنالہ لکشمیا اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT