Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس سے اتحاد پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا : سی پی آئی

کانگریس سے اتحاد پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا : سی پی آئی

حیدرآباد 22 جنوری ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی نے آج کہا کہ اس نے کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی سی پی ایم نے راہول گاندھی کی قیادت والی پارٹی سے کسی اتحاد کا امکان مسترد کردیا تھا ۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی میں عمومی خیال یہ ہے کہ تمام سکیولر طاقتوں کو ایک وسیع تر پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے تاہم ایک انتخابی اتحاد مختلف بات ہے ۔ کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تعلق سے ہم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ہم اس پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ سدھاکر ریڈی نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم نے کل قرار داد منظور کی ہے اور اس پر ہم اپنی پارٹی میں اور پھر سی پی ایم کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرینگے ۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کل ہند سطح پر کانگریس کے ساتھ اتحاد نہ بھی ہو تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ سے گریز جیسی بات ممکن ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے بائیں بازو کی جماعتوں کا اتحاد چاہتے ہیں ہم اس پر اپنی پارٹی میں تبادلہ خیال کرینگے پھر سی پی ایم سی بھی بات چیت کی جائیگی ۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایک مسودہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی تجویز پیش کی تھی تاہم سی پی ایم مرکزی کمیٹی نے اسے مسترد کردیا تھا ۔ یچوری گروپ نے کانگریس کے ساتھ مفاہمت کی وکالت کی تھی اور کہا تھا کہ بی جے پی کو مزید کامیابیوں سے روکنے یہ اتحاد کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT