Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / کانگریس سے این سی پی کی مفاہمت کی بات چیت ناکام

کانگریس سے این سی پی کی مفاہمت کی بات چیت ناکام

احمدآباد ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ مفاہمت کیلئے جاری بات چیت ناکام ہوجانے کے بعد شردپوار کے زیرقیادت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) نے اسمبلی کی تمام 182 نشستوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کی ہے ۔ 2007 اور 2012 ء کے انتخابات میں این سی پی نے کانگریس سے مفاہمت کے ساتھ مقابلہ کی تھی اور موجودہ اسمبلی میں اس کے دو ارکان ہیں۔ کانگریس نے الزام عائد کیاکہ اتحاد اس لئے ٹوٹ گیا کیونکہ این سی پی نے اس ریاست کی موجودہ صورتحال اس کو دی جانے والی نشستوں سے کہیں زیادہ تعداد کا مطالبہ کیا تھا ۔ این سی پی کی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے کہاکہ ’’ہم تمام 182نشستوں پر مقابلہ کریں گے اور ہم آج اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے ‘‘ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’کانگریس سے مفاہمت کے بجائے میں سمجھتا ہوں کہ اپنے طورپر تمام نشستوں پر مقابلہ کرنا بہتر ہوگا‘‘ ۔ کانگریس نے گزشتہ روز اپنے 77 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں اس حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی شامل تھے جن (حلقوں) کے لئے اینی سی پی مطالبہ کررہی تھی۔ ان میں ضلع پوربندر کاحلقہ کوٹیانا بھی شامل ہے جس کی نمائندگی شردپوار کی این سی پی کے کندھال جڈیجہ کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT