کانگریس سے مفاہمت پر سی پی ایم میں عدم اتفاق

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی(ایم) کے پولیٹ بیورو نے اپنی سیاسی رپورٹ کا مسودہ تیار کرلیا لیکن بی جے پی زیرقیادت حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے کانگریس اور دیگر سیکولر جماعتوں سے سیاسی مفاہمت کے سوال پر اتفاق رائے پیدا نہیں کیا جاسکا۔ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری اور ان کے پیشرو پرکاش کرت کی طرف سے تیار کردہ دو نوٹس پر پولیٹ بیورو کے دو روزہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا جس میں آنے والے تین سال کے دوران اختیار کئے جانے والے سیاسی انداز فکر تجویز کیا گیا ہے۔ پارٹی چونکہ اس مسودہ پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی چنانچہ اس کو اب مرکزی کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا جس کا اجلاس 19 تا 21 جنوری کولکتہ میں منعقد ہوگا۔ سی پی آئی (ایم) کے ذرائع نے کہا کہ پولیٹ بیورو اگرچہ اس مسئلہ پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکا لیکن اتفاق پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی تاکہ مرکزی کمیٹی کو ایک متفقہ نوٹ روانہ کیا جاسکے۔

 

الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے شرد یادو کا فیصلہ
نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شرد یادو زیرقیادت جے ڈی (یو) کا باغی گروپ ایک نئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کی درخواست کیساتھ بہت جلد الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگا۔یادو کے ایک قریبی مددگار اور پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ارون کمار سریواستو نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT