Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / کانگریس سے مفاہمت کیلئے سی پی آئی ایم تیار : محمد سلیم

کانگریس سے مفاہمت کیلئے سی پی آئی ایم تیار : محمد سلیم

کولکتہ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کے رکن محمد سلیم نے آج کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ مفاہمت کے امکان کو مسترد نہیں کی اور حکمراں ترنمول کانگریس حکومت کو بیدخل کرنے عوامی خواہش پر پہلے ہی اظہارخیال کرچکی ہے۔ محمد سلیم نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مغربی بنگال کے عوام ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی غلط حکمرانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس ریاست میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کے درمیان مفاہمت کے خواہاں ہیں۔ ہم نے عوام کی ان امنگوں کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT