Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس سے ہی اقلیتوں کی ترقی ممکن

کانگریس سے ہی اقلیتوں کی ترقی ممکن

کریم نگر۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیکولر سیاسی جماعت سے ہی مسلم اقلیتوں کی ترقی ممکن ہے ۔ حلقہ کریم نگرسے کانگریس پارٹی امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس چناؤ میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ کریم نگر کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میںشہر کو انتہائی خوب

کریم نگر۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیکولر سیاسی جماعت سے ہی مسلم اقلیتوں کی ترقی ممکن ہے ۔ حلقہ کریم نگرسے کانگریس پارٹی امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس چناؤ میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ کریم نگر کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میںشہر کو انتہائی خوبصورت بنانے کی کوشش کروں گا ۔ شہر کے 33،34، 35،36 ڈیویژنوں میں انہوں نے پیدل دورہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم چلائی اور جمعہ کے موقع پر مساجد سے باہر آنے والے مصلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو فرقہ پرستی کی شدت سے مخالفت کرتی آرہی ہے اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر عمل کررہی ہے۔ چیلمیڈہ نرسمہا راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ہی مسلمانوں کو ہر شعبہ حیات تعلیم، روزگار ، ملازمتوں میں 4فیصد ریزرویشن دیتی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض جماعتیں ناقابل عمل 12فیصد ریزرویشن کا جھوٹا وعدہ کررہی ہیں ایسے جھوٹے اور گمراہ کن اعلانات کرنے والوں کو مسلمان مناسب سبق سکھائیں۔کانگریس کے امیدوار چیلمیڈہ لکشمی نرسمہا راؤ نے مسلمانوں سے کہا کہ مجھے آپ کا تعاون چاہیئے ، اپنا ووٹ مجھے دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر میں حکومت پر دباؤ ڈال کر حلقہ اسمبلی کی تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور اب تک ادھورے رہنے والے کاموں کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز کی منظوری کروانے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ولاس ریڈی، ایس کے محسن، جلیل، چکرا ورتی، عمران ، سرینواس وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT