Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / کانگریس شمال مشرق میں عوام کا اعتماد دوبارہ جیتے گی : راہول

کانگریس شمال مشرق میں عوام کا اعتماد دوبارہ جیتے گی : راہول

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاستوں میں کانگریس کی شکست پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے صدر پارٹی راہول گاندھی نے آج کہا کہ وہ اس خطہ کے عوام کے خط اعتماد کا احترام کرتے ہیں اور ان کا بھروسہ دوبارہ جیتنے کا عہد کرچکے ہیں۔ راہول کا ردعمل دو روز بعد سامنے آیا جبکہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا ہفتہ کو اعلان کیا گیا۔ کانگریس میگھالیہ میں اقتدار سے محروم ہوئی اور تریپورہ و ناگالینڈ میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی۔ پارٹی نے میگھالیہ میں 21 نشستیں جیتے ہیں جہاں وہ برسراقتدار تھی اور اسے علاقائی پارٹیوں کی تائید و حمایت حاصل نہیں ہوسکی کہ وہ مخلوط حکومت تشکیل دے پاتی۔ سرکردہ پارٹی قائدین احمد پٹیل اور کمل ناتھ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی شیلانگ روانہ ہوئے تاکہ علاقائی پارٹیوں سے بات چیت کی جاسکے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔ راہول نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہر کانگریس ورکر کو شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پارٹی کیلئے محنت کی۔

TOPPOPULARRECENT