Tuesday , May 22 2018
Home / سیاسیات / کانگریس عوامی فیصلہ قبول کرتی ہے : راہول گاندھی

کانگریس عوامی فیصلہ قبول کرتی ہے : راہول گاندھی

گجرات اور ہماچل کے عوام اور پارٹی کارکنوں سے اظہارتشکر
نئی دہلی ۔18 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج کہاکہ ان کی پارٹی گجرات اور ہماچل پردیش میں عوام کے فیصلے کو قبول کرتی ہے اور انھوں نے انتخابات کے دوران ’’غصہ اور نفرت کا وقار کے ساتھ ‘ ‘ مقابلہ کرنے پر اپنی پارٹی کے کارکنوں سے اظہارتشکر کیا ۔ علاوہ ازیں انھوں نے اپنے لئے خلوص و محبت نچھاور کئے جانے پر ان دونوں ریاستوں کے عوام سے تشکر و ممنونیت کا اظہار کیا ۔راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’کانگریس پارٹی عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہے اور دونوں ریاستوں میں ( تشکیل دی جانے والی ) نئی حکومت کو مبارکباد دیتی ہے ۔ میں گجرات اور ہماچل پردیش کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھ سے اپنے خلوص و محبت کا مظاہرہ کیا ہے ‘‘ ۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ’’میرے کانگریسی بھائیوں اور بہنوں میں آپ پر بے پناہ فخر کرتا ہوں ۔ آپ ان سے مختلف ہیں جن سے آپ نے مقابلہ کیا ہے کیونکہ آپ نے غصہ اور نفرت کا وقار و احترام کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ۔ آپ نے ہر کسی کو یہ بتادیا ہیکہ کانگریس کی عظیم ترین طاقت اس کی شائستگی ، ہمت و حوصلہ ہی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT