Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین جمہوریت کی خاطر جیل جانے کے لیے بھی تیار

کانگریس قائدین جمہوریت کی خاطر جیل جانے کے لیے بھی تیار

ٹی سرینواس یادو کا بیان غیر جمہوری : ایس کے افضل الدین کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ریاست تلنگانہ کے وزیر برائے کمرشیل ٹیکسس ٹی سرینواس یادو کی جانب سے اپوزیشن قائدین کو دھمکیاں دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سکریٹری سرکاری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جناب ایس کے افضل الدین نے کہا ہے کہ ریاستی وزیر کی یہ حرکت قطعی غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ ہے ، جس کو اپوزیشن پارٹیاں ہی نہیں بلکہ ریاست کے عوام بھی پسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین ہمیشہ ہی سیکولرازم اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتے آئے ہیں اور اس کاز کے لیے قربانیاں دینے سے بھی وہ پیچھے نہیں ہٹتے ۔ اگر عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کو جیل بھی جانا پڑے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سرینواس کی باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اور وہ جمہوری اقدار کے قائل نہیں ہیں ۔ انہوں نے ملک کے دستور و قانون اور جمہوریت کے تقاضوں کو بھی فراموش کردیا ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو کانگریس قائدین جمہوریت کے تحفظ کے لیے جیل جانے بلکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں ۔ جناب ایس کے افضل الدین نے کہا کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کی غیر اخلاقی اور مخالف جمہوریت سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT