Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین کا آج کینڈل لائیٹ مارچ

کانگریس قائدین کا آج کینڈل لائیٹ مارچ

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے ملک میں خواتین پر برھتے ہوئے جرائم کے خلاف کل 14 اپریل کو شام 6 بجے پیپلز پلازا سے مجسمہ اندرا گاندھی ٹینک بنڈ تک کینڈل لائیٹ مارچ کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع ہیڈ کوارٹرس پر اس طرح کے مارچ کا اہتمام کرنے کی کانگریس قائدین کو ہدایت دی ۔ صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی راہول گاندھی نے ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے قائدین کو ملک بھر میں کینڈل لائیٹ مارچ منظم کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ سابق ریاستی وزیر ڈی ناگیندر کی قیادت میں 14 اپریل کو شام 6 بجے ٹینک بنڈ پر کینڈل لائیٹ مارچ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی قائدین اپوزیشن کے جاناریڈی اسمبلی محمد علی شبیر ( کونسل ) کے علاوہ کانگریس کے اہم قائدین سابق ارکان اسمبلی سابق ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT