Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین کا جیل جانا نئی بات نہیں : وی ہنمنت راؤ

کانگریس قائدین کا جیل جانا نئی بات نہیں : وی ہنمنت راؤ

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو زبان پر لگام دینے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو زبان پر لگام دینے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جیل جانا کانگریس قائدین کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ مگر جس دن کانگریس قائدین جیل جائیں گے اسی دن سے ٹی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ گھمنڈ و تکبر کا شکار ہے ۔ سنہرے تلنگانہ کے نام پر تلنگانہ کو تاریک بنانے کے معاہدے کئے جارہے ہیں ۔ کانگریس کے قائدین کی جدوجہد اور نوجوانوں کی قربانیوں سے متاثر ہو کر صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی ہے ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل پر کانگریس کے احسان مند ہونے کے بجائے چیف منسٹر تلنگانہ احسان فراموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کو تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر کو زبان پر لگام دینے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے صبر نہیں ہے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کا چیف منسٹر کو مشورہ دیا اور کہا کہ جمہوریت میں حکومت سے جواب طلب کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے اور کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT