Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / کانگریس قائدین کا کینڈل لائٹ مارچ

کانگریس قائدین کا کینڈل لائٹ مارچ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کی قیادت میں آج شام اناؤ اور کٹھوا عصمت ریزی واقعات کے خلاف کانگریس قائدین نے پیپلز پلازا تا مجسمہ اندرا گاندھی نیکلس روڈ تک ’ کینڈل لائٹ مارچ ‘ کا اہتمام کیا جس میں قائدین اپوزیشن کے جانا ریڈی ( اسمبلی ) محمد علی شبیر ( کونسل ) سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی وی ہنمنت راؤ ، پنالہ لکشمیا سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا سابق وزراء ڈی ناگیندر ، ڈی کے ارونا ، رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی ، ارکان قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی ، اے للیتا ، صدر مہیلا کانگریس این شاردا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عظمی شاکر ، سابق قومی سکریٹری این ایس یو آئی عامر جاوید کے علاوہ دوسرے قائدین نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت خواتین کا تحفظ کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ ‘ کا نعرہ دیا مگر خواتین کو معمولی سیکوریٹی فراہم نہیں کرپائے شرم کی بات ہے خاطیوں کی تائید کرنے والے بی جے پی قائدین کے خلاف بی جے پی قیادت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اناؤ اترپردیش اور کٹھوا جموں کشمیر میں دو عصمت ریزی کے واقعات نے سارے ملک کو شرمسار کردیا ۔ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کانگریس پارٹی نے صدر کانگریس راہول گاندھی کی ہدایت پر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع ہیڈکوارٹرس پر کینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام کیا ہے ۔ دہلی میں منعقدہ احتجاج کی خود راہول گاندھی نے قیادت کی ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ خواتین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے معاملے میں کانگریس پارٹی پیش پیش رہے گی ۔ انہوں نے عصمت ریزی میں ملوث خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا ۔ بی جے پی حکومت اور خاطیوں کی تائید کرنے والے بی جے پی قائدین کے خلاف نعرے لگائے اور متاثرین سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT