Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / کانگریس قائدین کو برسرعام تجاویز سے گریز کا مشورہ

کانگریس قائدین کو برسرعام تجاویز سے گریز کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی قائدین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی تجاویز پیش کرنے کیلئے میڈیا کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پی چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ اور ایچ آر بھردواج کے حالیہ بیانات کی وجہ سے پارٹی کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے ذرائع ابلاغ ک

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی قائدین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی تجاویز پیش کرنے کیلئے میڈیا کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پی چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ اور ایچ آر بھردواج کے حالیہ بیانات کی وجہ سے پارٹی کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قائدین کو برسرعام پارٹی قیادت کو تجاویز یا رائے پیش کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کئی ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں وہ اپنا نقطہ نظر پیش کرسکتے ہیں۔ کانگریس قیادت نے مختلف معاملات میں قائدین کو اپنی رائے دینے کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسرعام یا میڈیا کے روبرو اپنی رائے دینے کی بجائے پارٹی قائدین کو محتاط طرزعمل اختیار کرنا چاہئے۔ ذرائع نے کہا کہ چدمبرم، ان کے فرزند کارتی چدمبرم اور ڈگ وجئے سنگھ کے علاوہ بھردواج نے مختلف امور بشمول پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کے بارے میں جو بیانات دیئے تھے اس سے کانگریس قیادت کو مایوسی ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT