Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین کیلئے ایک روزہ تربیتی کلاسیس کا اہتمام

کانگریس قائدین کیلئے ایک روزہ تربیتی کلاسیس کا اہتمام

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کی جانب سے پارٹی قائدین کیلئے شمس آباد ملیکا کنونشن میں ایک روزہ تربیتی کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مہمان خصوصی چیف منسٹر پڈوچیری نارائن سوامی سابق ‘چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان کے علاوہ دیگر قومی قائدین ہونگے ۔ نائب صدر تلنگانہ کانگریس ملو روی نے بتایا کہ 10 بجے پارٹی پرچم لہرا کر پروگرام کا آغاز کیا جائیگا ۔ صدارت اتم کمار ریڈی کریں گے ۔ قومی و علاقائی مسائل پر قائدین رائے ظاہر کریں گے ۔ مہمان خصوصی چیف منسٹر پڈوچیری نارائن سوامی سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھیوی راج چوہان ، اے آئی سی سی ترجمان اعلی آرسرجیوالہ اے آئی سی سی انچارج آر سی کشٹیا سکریٹری ستیش جارکولی اے آئی سی سی ایس سی سیل صدرنشین کے راجو و دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT