Wednesday , December 12 2018

کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر چیف منسٹر بے قصور

آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی نفرت انگیز مہم پر وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ: وی ہنمنت راؤ

آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی نفرت انگیز مہم پر وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ: وی ہنمنت راؤ
حیدرآباد ۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر چیف منسٹر تلنگانہ کو قصوروار قرار دینے سے انکار کردیا۔ آر ایس ایس اور وشوا ہندو پریشد کی نفرت انگیز مہم پر وضاحت کرنے کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ کانگریس کے قائدین سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں تو اس میں چیف منسٹر تلنگانہ و صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ قصوروار تو کانگریس قائدین ہیں جو کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی 7 ماہ کی کارکردگی میں غلطیاں نکالنے کی گنجائش نہیں ہے۔ حضور نظام سیکولر تھے یا نہیں ان کے دوراقتدار میں غلطیاں ہوئی ہیں یا نہیں وہ اس سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ تاہم آر ایس ایس اور وشوا ہندو پریشد نفرت انگیز مہم چلاتے ہوئے ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس پر وزیراعظم نریندر مودی اپنی خاموشی توڑیں اور وضاحت کریں۔ اس کے جو بھی اثرات مرتب ہوں گے وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT