Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت

کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت

تلنگانہ بند کو ناکام بنانے ٹی آرا یس حکومت کی کوشش ، پونم پربھاکر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر پرنم بھاکر نے کہا کہ 10 اکٹوبر کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منظم کئے جانے والے تلنگانہ بند کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ چارمینار پر ناگیندر ، انجن کمار یادو کے علاوہ دوسرے کانگریس قائدین کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اسمبلی میں عوامی آواز اٹھنے سے روکنے کے لیے کانگریس کے بشمول تمام اپوزیشن جماعتوں کو معطل کردیا ہے ۔ تلنگانہ میں زرعی شعبہ بحران کا شکارہے ۔ کسان خود کشی کررہے ہیں ۔ دوسری طرف آشاورکرس اپنے مسائل کے لیے احتجاج کررہے ہیں ۔ حکومت کسانوں اور آشا ورکرس دونوں کو نظر انداز کررہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی دختر کی جانب سے منظم کئے جانے والے بتکماں پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپئے جاری کیا ہے ۔ انہیں صرف اپنی دختر کے جذبات اور احساسات کی فکر ہے ۔ مگر کسانوں اور آشا ورکرس کی کوئی فکر نہیں ہے کیا آشا ورکرس چیف منسٹر کے لیے ان کی بیٹیوں کی طرح نہیں ہے ۔ مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ کسانوں اور عوامی مسائل کو اسمبلی میں اٹھانے والی اپوزیشن جماعتوں کو حکومت نے غیر جمہوری انداز میں معطل کردیا ہے اور مقررہ وقت سے قبل اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کی ہے ۔ جس کے خلاف کانگریس کے علاوہ دوسری اپوزیشن جماعتوں نے 10 اکٹوبر کو تلنگانہ بند منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بند کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی ناگیندر سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر انجن کمار یادو کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین نے آج چارمینار سے سکندرآباد تک ریالی منظم کرنے کی کوشش کی ہے جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان گرفتاریوں سے ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے ۔ بلکہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ کانگریس کے کارکن بند میں حصہ لیں گے اور بند کو کامیاب بھی بنائیں گے ۔ حکومت بندکو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے مگر وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی ۔ مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست کے عوام مسائل کا شکار ہے اور حکومت بتکماں جشن منا رہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT