Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائد و سابق وزیر پی وینکٹیشور راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

کانگریس قائد و سابق وزیر پی وینکٹیشور راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : سابق وزیر اور کانگریس قائد پنامانینی وینکٹیشور راؤ نے آج تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ ریاست کی تقسیم پر ناراض تھے جب کہ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا ریاست ترقی کرے گی ۔ تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد سے کانگریس قائدین کی تلگو دیشم میں شم

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : سابق وزیر اور کانگریس قائد پنامانینی وینکٹیشور راؤ نے آج تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ ریاست کی تقسیم پر ناراض تھے جب کہ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا ریاست ترقی کرے گی ۔ تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد سے کانگریس قائدین کی تلگو دیشم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثناء تلگو دیشم ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے ساتھ تلگو دیشم کے ماقبل اتحاد کی بات چیت جاری ہے جب کہ تلگو دیشم پولیٹ بیورو کا اس سلسلہ میں کل ایک اجلاس منعقد ہوگا تاکہ بی جے پی سے اتحاد پر غور و خوض کیا جاسکے ۔ بتایا گیا کہ سیٹوں کے بٹوارے پر تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان تاحال کوئی مفاہمت نہیں ہوسکی ہے ۔۔

تلنگانہ میں اسمبلی لوک سبھا کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : علاقے تلنگانہ میں اسمبلی حلقہ جات اور لوک سبھا حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ علاقہ تلنگانہ میں 30 اپریل کو اسمبلی اور لوک سبھا کے لیے انتخابات ہوں گے اور گنتی 16 مئی کو ہوگی ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی چیف الکٹورل آفیسر بھنور لال نے بتایا کہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے ۔ جب کہ نامزدگیوں کی جانچ 10 اپریل تک کی جائے گی ۔ اور نامزدگیوں سے دستبرداری کی تاریخ 12 اپریل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT