Wednesday , December 12 2018

کانگریس قیادت سے ناراض نہیں : نارائن دت تیواری

دہرہ دون ۔ 30 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد نارائن دت تیواری نے میڈیا میں گشت کرتی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ نارائن دت تیواری کانگریس سے اس لئے ناراض ہیں کیونکہ انہیں لوک سبھا انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ ایک بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گشت کر رہی یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ میں کانگریس قیادت سے صرف اس لئے ناراض ہوں کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں خود اس بار انتخابات لڑنا نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کانگریس کے ایک وفادار لیڈر رہے ہیں اور پارٹی کے نظریات پر ہمیشہ ان کا اعتماد رہا۔ لہذا کانگریس سے ان کی ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے میڈیا میں گشت کر رہی ان خبروں کو بھی غلط قرار دیا کہ وہ اجول شرما (جس نوجوان کو انہوں نے اپنا طبعی بیٹا تسلیم کیا ہے ، اس کی ماں) کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ تیواری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بے کار کی باتیں ہیں۔ ان کا اجول سے کوئی تعلق نہیںہے۔

TOPPOPULARRECENT