Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کا دورہ گوا

کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کا دورہ گوا

پناجی ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سینئیر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ 23 ستمبر سے گوا کا دورہ کریں گے کیوں کہ یہ افواہ زوروں پر ہے کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے 3 ارکان اسمبلی مستعفی ہونے کے خواہش مند ہیں ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈگ وجئے سنگھ 23 ستمبر کو گوا پہنچیں گے اور سیوا دل کے پروگرام میں شریک ہوں گے ۔ دوسرے دن پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت اجلاس منعقد کریں گے ۔ قبل ازیں کانگریس ارکان اسمبلی پانڈورنگ مدکیکر اور چندرا کانت کاولیسکر نے بتایا تھا کہ مجوزہ انتخابات کے دوران مہاراشٹرا وادی گومنتک پارٹی میں شمولیت کا امکان کھلا رکھا ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ ، کانگریس ایم ایل اے وشواجیت رانے کے ساتھ اختلافات کی بنا پارٹی چھوڑ دینا چاہتے ہیں اور غیر سیاسی تنظیم ساتری یووا مورچہ کے ٹکٹ پر انتخابات میں مقابلہ کرنا چاہتے ہں ۔ ڈگ وجئے سنگھ اپنے دورہ کے موقع پر ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کر کے افہام تفہیم کی کوشش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT