Friday , November 16 2018
Home / Top Stories / کانگریس مسلم پارٹی ہونے کی راہول گاندھی کی توثیق

کانگریس مسلم پارٹی ہونے کی راہول گاندھی کی توثیق

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خوشامد کے الزام کو فراموش کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہاکہ ہاں کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے کیوں کہ ملک کے مسلمان کمزور ہیں اور کانگریس ہمیشہ کمزور طبقات کی تائید کرتی ہے۔ کانگریس 2019 ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی تمام تر کوششیں کررہی ہے۔ اُنھیں ایک بار پھر مسلم برادری پر بھروسہ ہے۔ پہلی بار اُنھوں نے مسلم دانشوروں سے سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اُنھیں اپنی قیامگاہ 12 تغلق لین پر تقریباً 2 گھنٹے کے تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا تھا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مَیں اور میری والدہ مسلمانوں کو اُن کے مستحقہ حقوق دینے کے لئے تیار ہیں اور اِس بات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

TOPPOPULARRECENT