Saturday , February 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس میں اعلیٰ عہدے ایک خاندان کیلئے مختص:بی جے پی

کانگریس میں اعلیٰ عہدے ایک خاندان کیلئے مختص:بی جے پی

نئی دہلی ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راہول گاندھی کے ناگزیر طورپر صدر کانگریس بن جانے کے امکان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے اعلیٰ عہدے صرف ایک خاندان کیلئے مختص ہیںجبکہ مراکز رائے دہی کی سطح کے کارکن بی جے پی کے صدور بن چکے ہیں۔ بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے کہاکہ کیا کوئی مرکز رائے دہی کی سطح کا کارکن کانگریس کے قومی صدر بننے کی آرزو کرسکتا ہے یا پھر یہ عہدہ صرف ایک خاندان کے لئے مختص ہے ؟کیا کوئی ریاستی سطح کا قائد بھی اس عہدہ کے لئے زیرغور ہوسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر نے بی جے پی صدر امیت شاہ اور اُن کے پیشرو نتن گڈکری اور راجناتھ سنگھ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام معمولی مرکز رائے دہی سطح کے کارکن تھے جنھیں بعد میں پارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا ۔ راہول گاندھی کو کانگریس کی صدارت اُن کی خوبی کی بنیاد پر نہیں بلکہ خاندانی ورثہ کے طورپر حاصل ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT