Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس میں انقلابی ترقیاتی اقدامات

کانگریس میں انقلابی ترقیاتی اقدامات

سنگاریڈی23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار کاگنریس حلقہ پارلیمان میدک ڈاکٹر شراون کمار ریڈی نے سنگاریڈی کے نعل صاحب گڈہ چوراہا پر منعقدہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس چوراہا پر منعقدہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس بدولت علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ممکن ہوسکا ہے ۔ ریاست تلنگانہ ک

سنگاریڈی23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار کاگنریس حلقہ پارلیمان میدک ڈاکٹر شراون کمار ریڈی نے سنگاریڈی کے نعل صاحب گڈہ چوراہا پر منعقدہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس چوراہا پر منعقدہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس بدولت علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ممکن ہوسکا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کا سہرا کے سی آر کی جانب سے اپنے سرباندھنے کو غیر واجبی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ کے نوجوانوں کے قربانیوں اور سونیا گاندھی کی خصوصی دلچسپی سے ہی نئی ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ کانگریس حکومت کی جانب سے گذشتہ دس برسوں سے جو ترقیاتی و فلاحی کام انجام دئے گئے اس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ کانگریس نے عوام اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک انقلابی اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کی فراہمی کانگریس کا عظیم کارنامہ ہے ۔ ڈاکٹر شراون کمار ریڈی نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں کانگریس کا برسر اقتدار آنا یقینی ہے ۔ شہر سنگاریڈی کو ممبئی اور پونا شہروں کے مماثل ترقی دی جائے گی اور لنگم پلی تا سنگاریڈی تک میٹرو ریل کیلئے بھی سعی کی جائے گی ۔ جبکہ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دلانے کیلئے ممکنہ طور پر کوشش کی جائے گی ۔ ٹی جئے پرکاش ریڈی سابق رکن اسمبلی و امیدوار کانگریس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے اور میں کانگریس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں مقابلہ کر رہا ہوں ۔ گذشتہ دس سالوں کے دوران کئی ایک ترقیاتی کام حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں کئے گئے ہیں ۔ جن میں ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے حضرت فتح خان صاحب میاں مخدوب سنگاریڈی کی درگاہ میں ترقیاتی کام شامل ہیں ۔ انہوں نے اقلیتی ووٹوں سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے معذرت خواہی کی اور کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر پی مانکیم سابق سی ڈی سی چیرمین ، محمد جمیل بھائی ، شیخ صابر ، مرزآ امیر بیگ ، محبوب بیگ ، محمد ساجد ، محمد ماجد ، معراج خان ہاشمی ، محمد خالد نظامی ، عارف و دیگر کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT