Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / کانگریس میں اچھا کام کرنے والوں کی قدر نہیں

کانگریس میں اچھا کام کرنے والوں کی قدر نہیں

نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ششی تھرور کو بحیثیت ترجمان ہٹا دیئے جانے پر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی میں عدم رواداری کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ پارٹی کسی کو اچھا کام کرتے ہوئے برداشت نہیں کرسکتی۔ بی جے پی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کانگریس کا داخلی معاملہ ہے لیکن اس اقدام سے کانگریس نے رواداری یا عدم رواداری کی سطح کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ششی تھرور کو نریندر مودی نے ان 9 اہم شخصیتوں میں شامل کیا تھا جو سوچھ بھارت غیرسیاسی مہم میں حصہ لینے والے تھے۔ یہ مہم دراصل گاندھی جی کے خواب کی عملی تعبیر تھی۔ کانگریس کی اس حرکت سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ وہ ایسے قادئین کو بھی برطرف کردے گی جو اچھا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اچھا کام کرنے والوں کی کوئی قدر نہیں۔ کانگریس اب بھی یہی پالیسی اپنائے ہوئے ہیکہ اگر آپ ہندوستان میں صفائی ستھرائی میں مودی کا ساتھ دیں گے تو یقینا آپ کا صفایہ ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT